QR CodeQR Code

خبرجہاں 29

برطانوی جاسوس کی پھانسی پر عالمی پروپیگنڈہ

21 Jan 2023 08:56

خبر جہاں اسلام ٹائمز کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے، جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین کو اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں. 29
 
موضوع:برطانوی جاسوس علی اکبری کی سزائےموت پرعالمی پروپیگنڈہ مہم
 
مہمانِ گرامی
جناب ارشاد حسین ناصر صاحب
چیف ایڈیٹر ماہنامہ المعارف اور سینئر مبصر
میزبان: قیصر عباس خان

اہم نکات
01. علی رضا اکبری نے اپنی پوزیشن سے ذاتی فائدہ حاصل کیا اور ملت کے ساتھ بدترین غداری کا مرتکب ہوا جس کا انجام پھانسی ہی تھا.
 
02. خفیہ ایجنسیاں مخالف ممالک میں اپنی جگہ بناتی ہیں جہاں کبھی کامیابی ہوتی ہے اور کبھی یہ ناکام ہو جاتے ہیں, ایرانی انٹیلی جنس سسٹم نے انتہائی سخت محنت اور بھرپور مہارت کے ساتھ برطانیہ کے اس انتہائی اہم جاسوس کو گرفتار کیا کیا.
03. اس جاسوس کی گرفتاری کو ایک عرصے تک خفیہ رکھا گیا اور اس دوران برطانوی جدید الیکٹرونیک جاسوسی سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے دشمن ملک کو غلط انفارمیشن فراہم کی گئیں
04. علی رضا اکبری کی سزائے موت پر برطانیہ کے احتجاج کی وجہ یہی ہے کہ ان کی ساری محنت اکارت چلی گئی ہے, ان کی انوسٹمنٹ تباہ ہو گئی ہے, اس لئے یہ سیخ پا ہیں.
05. برطانیہ نے ہمیشہ  اپنی خفیہ ایجنسیوں MI6 اور MI5 سے دنیا بھر میں افراتفری پھیلائی ہے, ان کا مقصد عالمِ اسلام کو اختلافات کا شکار کر کے آپس میں لڑائی جھگڑا کروانا تھا, اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے ایجنٹوں کو اپنی صفوں سے باہر نکال دیں اور ان کے آلہِ کار نہ بنیں.
 
06. ہر ملک کا حق ہے کہ اپنی  سیکیورٹی کو مضبوط کرے, ہر ملک میں جاسوس اور غدار کی سزا موت ہی ہے, یہ صرف ایران کا قانون نہیں ہے, پاکستان نے بھی بھارتی جاسوس کلبوشن کو سزائے موت دی ہوئی ہے, اگرچہ سزائے موت پر عملدرآمد نہیں ہوا لیکن پاکستان کی قید میں ہے.


خبر کا کوڈ: 1036711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1036711/برطانوی-جاسوس-کی-پھانسی-پر-عالمی-پروپیگنڈہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com