کوئٹہ، آٹے کا بحران برقرار، عوام پریشان
16 Jan 2023 21:11
اسلام ٹائمز: چند دنوں قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئٹہ کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں عوام کی بے بسی دیکھی جا سکتی ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے بحران کا مستقل حل نکلتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ عوام آٹے کے بحران پر حکومتی اقدامات سے مطمئین نظر نہیں آرہی ہے۔
رپورٹ: اعجاز علی
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے۔ دکانوں میں آٹے کی قیمتیں 2900 تک پہنچنے کے باعث عوام کو سرکاری آٹا پوائنٹس پر آٹے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کوئٹہ کے شہری شدید سردی کے موسم میں صبح سویرے آٹے کیلئے مختلف آٹا پوائنٹس پر قطاروں میں لگ جاتے ہیں تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ انہیں آٹا ملے گا یا نہیں۔ چند دنوں قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوئٹہ کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں عوام کی بے بسی دیکھی جا سکتی ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے بحران کا مستقل حل نکلتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ عوام آٹے کے بحران پر حکومتی اقدامات سے مطمئین نظر نہیں آرہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اپنا کام کھاج چھوڑ کر آٹے لینے آتے ہیں، مگر پھر بھی انہیں سستا آٹا نہیں ملتا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/
خبر کا کوڈ: 1035859