QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ پوری انسانیت کا ہمدرد، مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی انٹرویو

18 Jan 2023 22:52

شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ ایک فرد یا ایک نظریہ؟ شہید قاسم سلیمانیؒ کیا ایک آئیڈیل مسلم جرنیل ثابت ہوئے؟ شہید سلیمانیؒ کی امریکی اسرائیلی بلاک کے خلاف جدوجہد؟ تحریک آزادی فلسطین کی آزادی کیلئے شہید قاسم سلیمانیؒ نے کیا کردار ادا کیا؟ شہید قاسمس سلیمانیؒ نے مسلم ممالک کو تقسم کرنے کی امریکی سازش کیسے ناکام بنائی؟ شہید قاسم سلیمانیؒ نے امریکی پیداوار داعش کو کیسے شکست دی؟ امریکی سامراج کیخلاف جدوجہد کرنیوالی دنیا بھر کی حریت پسند تنظیموں و تحریکوں کیلئے شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کا کردار؟ امریکا، اسرائیل اور ان کے حواری شہید قاسم سلیمانیؒ کی جان کے دشمن کیوں تھے؟ شہید سلیمانیؒ کو اسلام پرست کے بجائے فرقہ پرست شخصیت کے طور پر پیش کرنے کیلئے دشمن کا پروپیگنڈا کیوں ناکام ہوا؟ دشمن کی بڑا خطرہ کون، زندہ قاسم سلیمانی یا شہید قاسم سلیمانیؒ؟ کیا امریکا و اسرائیل شہید سلیمانیؒ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے جیسے مجرمانہ اقدام پر پچھتا رہے ہیں؟ شہید قاسم سلیمانیؒ آج بھی زندہ ہیں، کیوں؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف اہلسنت مذہبی و سیاسی رہنما مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی تیسری برسی کی مناسبت سے مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کیساتھ کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1035684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1035684/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-پوری-انسانیت-کا-ہمدرد-مولانا-قاضی-احمد-نورانی-صدیقی-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com