ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
15 Jan 2023 02:43
اپنے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے درخواست کی کہ یہی وقت ہے کہ اپنے وقت کے لئے کھڑے ہوں، گھر پر بیٹھ کر ہمارے اس احتجاجی دستبرداری کا ساتھ دیجئے، آپ بھی ووٹ دینے کے حق سے دستبردار ہوں کیونکہ آپ کے ووٹ کو صحیح طور پر گنا ہی نہیں جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، وسیم اختر، فیصل سبزواری، جاوید حنیف سمیت پارٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری کوششیں میئر کیلئے نہیں بلکہ کراچی کیلئے تھیں، کارکنان آج گھروں میں رہیں کل سے سب باہر نکلیں گے، کراچی میں جو میئر آئے گا وہ ایم کیو ایم کی خیرات سے آئے گا، 16 جنوری سے متحدہ اور منظم ایم کیو ایم اپنا کام شروع کرے گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے درخواست کی کہ یہی وقت ہے کہ اپنے وقت کے لئے کھڑے ہوں، گھر پر بیٹھ کر ہمارے اس احتجاجی دستبرداری کا ساتھ دیجئے، آپ بھی ووٹ دینے کے حق سے دستبردار ہوں کیونکہ آپ کے ووٹ کو صحیح طور پر گنا ہی نہیں جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1035575