QR CodeQR Code

سانحہ علمدار روڈ کی دسویں برسی کے موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی سے خصوصی گفتگو

10 Jan 2023 00:09

اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے سانحہ علمدار روڈ کے بعد پیش آنیوالے واقعات اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی دھرنے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں نے مظلوم شیعوں کیلئے دھرنا دیا، جن کی بدولت علمدار روڈ کا دھرنا کامیاب ہوا۔


علامہ سید ہاشم موسوی امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری ہیں۔ انکے والد گرامی سید محمد شاہ اپنے علاقے میں دین کی ابتدائی تعلیمات دینے اور دیگر مذہبی امور میں مصروف رہتے تھے۔ علامہ ہاشم موسوی نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے پرائمری سکول اور اسلامیہ ہائی سکول سے حاصل کی۔ دور طالب علمی میں ہی انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور اپنی دینی و سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے چند برسوں بعد دینی تعلیمات کا بھی آغاز کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی دینی تعلیمات علامہ عارف حسینی کے مدرسے سے حاصل کیں، جو پاراچنار میں واقع ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور 1988ء کو قم المقدس چلے گئے۔ وہ بائس سال تک وہاں زیر تعلیم رہے۔ علامہ ہاشم موسوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی وقتاً فوقتاً کوئٹہ آتے اور تبلیغات دین میں حصہ لیتے تھے۔ بعد ازاں اس دور میں کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ یعقوب توسلی علیل ہوگئے تو مومنین نے ان سے کوئٹہ تشریف لانے کی درخواست کی اور انکو امام جمعہ کوئٹہ کے منصب پر فائز کردیا گیا۔ انہوں نے اپنی دینی خدمات جاری رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام میں بھی حصہ لیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار کئے۔ انکا شمار مجلس وحدت مسلمین کے ابتدائی بنیاد گزاروں میں ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے سانحہ علمدار روڈ کے بعد پیش آنے والے واقعات اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی دھرنے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں نے مظلوم شیعوں کیلئے دھرنا دیا۔ جن کی بدولت علمدار روڈ کا دھرنا کامیاب ہوا۔ امام جمعہ کوئٹہ نے کہا کہ شہدائے علمدار روڈ کے خون کی بدولت پورے پاکستان کے عوام شدید سردی کے باوجود سڑکوں پر نکلے اور اپنی آواز بلند کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1034576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1034576/سانحہ-علمدار-روڈ-کی-دسویں-برسی-کے-موقع-پر-علامہ-سید-ہاشم-موسوی-سے-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com