تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت کراچی میں وحدت امت کانفرنس
9 Jan 2023 20:21
کانفرنس سے خطاب میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مدیرِاعلیٰ نے کہا کہ عالمِ اسلام کے سامنے عزت و سرفرازی کا ایک آزمودہ راستہ موجود ہے جس کو حکیمِ امت علامہ محمد اقبالؒ نے خودی اور بانی انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی نے ہویت سے تعبیر کیا ہے، مسلمانوں کو اپنی اصل شاخت اور پہچان کی جانب رجوع کرنے کی ضرورت ہے، جس نے انہیں عرب کے ریگزاروں سے اٹھا کر دنیا کا حاکم بنایا تھا۔
رپورٹ: ایس ایم عابدی
تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام کراچی میں عظیم الشان وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخ عظام و اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر سندھ برائے مذہبی امور پیر سید بچل شاہ گیلانی، امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان مفتی مولانا محمد زبیر فہیم، نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد، آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ کے پیر غلام رسول اویسی، آستانہ عالیہ بابا فرید گنج شکر پاکپتن شریف کے صاحبزادہ پیر عثمان مسعود چشتی، خطیب تاریخی مسجد مہابت خان پشاور مولانا محمد طیب قریشی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت میاں میر لاہور کے پیر سید ہارون علی گیلانی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، صدر نظام المدارس علامہ امداد اللہ قادری، سربراہ جامعة الدراسات الاسلامیہ کراچی مفتی محمد یوسف کشمیری، پیر سید عثمان شاہ راشدی، آستانہ عالیہ کھوڑہ شریف سندھ کے پیر مخدوم ندیم ہاشمی، بزرگ شیعہ رہنما مرزا یوسف حسین، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ناظر عباس تقوی، صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر و دیگر اکابرین شامل تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1034574