شہید قاسم سلیمانیؒ سے متعلق مرکزی رہنماء جے یو پی مولانا سید عقیل انجم قادری کا خصوصی انٹرویو
31 Dec 2022 23:42
شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی زندگی کا عظیم کارنامہ؟ شہید سلیمانیؒ نے مسئلہ فلسطین اور تحریک آزادی فلسطین کو کیسے زندہ رکھا؟ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریکیں شہید سلیمانیؒ کو شہید القدس کیوں کہتی ہیں؟ شہید سلیمانیؒ کا مشرق وسطیٰ، مغربی ایشیا اور لاطینی امریکا میں کردار؟ شہید سلیمانیؒ کا امریکی پیداوار داعش کو شکست دینے والے کلیدی کردار، کیسے؟ کیا امریکا نے جنرل سلیمانیؒ کو شہید کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلئے؟ مختلف اسلامی فرقوں اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کے درمیان وحدت کے فروغ میں شہید سلیمانیؒ کا کردار؟ شہید سلیمانیؒ کو اسلام پرست کے بجائے فرقہ پرست شخصیت کے طور پر پیش کرنے کیلئے دشمن کا پروپیگنڈا کیوں ناکام ہوا؟ شہید قاسم سلیمانیؒ دشمن کیلئے زندہ قاسم سلیمانی سے زیادہ بڑا خطرہ کیوں؟ کیا امریکا و اسرائیل شہید سلیمانیؒ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے جیسے مجرمانہ اقدام پر پچھتا رہے ہیں؟ خطے میں امریکا و اسرائیل کے خلاف شہید قاسم سلیمانیؒ کی پالیسی کامیاب یا ناکام؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے اہلسنت مذہبی رہنماء و جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
معروف اہلسنت عالم دین و رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے قبل وہ جے یو پی کراچی و سندھ کے صدر کی حیثیت سے بھی ذمہ داری سرانجام دے چکے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں وہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ جے یو پی (نورانی) کی فعال ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے مصالحتی کمیشن کے اہم رکن ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا سید عقیل انجم قادری کیساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کی تیسری برسی کی مناسبت سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1032994