QR CodeQR Code

دشمن قوتوں کو مستحکم ایران قبول نہیں، مفتی گلزار احمد نعیمی سے خصوصی انٹرویو

26 Dec 2022 20:51

اپنے خصوصی انٹرویو میں جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے پیچھے دشمن ممالک ملوث ہیں، جن کو اسلامی تشخص اور حجاب ایک آنکھ نہیں بھاتا، اس سے پہلے اسرائیل میں ایک خاتون صحافی کو کیمروں کے سامنے قتل کیا گیا، امریکا میں سیاہ فام کو قتل کیا گیا مگر کسی مغربی ملک نے ضمیر کی آواز پر لبیک نہیں کہا، ان کی منافقت عیاں ہوچکی ہے۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سیاسی صورتحال اور مذہبی جماعتوں کی سیاست پر ایک خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1032149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1032149/دشمن-قوتوں-کو-مستحکم-ایران-قبول-نہیں-مفتی-گلزار-احمد-نعیمی-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com