دشمن کے ہاتھوں مقدسات اسلامی کی توہین پر مولانا مقبول حسین قمی کا خصوصی انٹرویو
18 Dec 2022 17:23
جموں و کشمیر اہل بیت فاؤنڈیشن کے سینیئر رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ دشمن کے ہاتھوں مسلمانوں کے مقدسات کی گستاخیوں پر ہمارا ردعمل آگہی و بیداری ہونی چاہیئے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دشمن کے فتنوں سے آگاہ رہیں۔
مولانا مقبول حسین قمی کا تعلق وادی کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور وہاں طویل عرصے تک کسب فیض کرتے رہے۔ قم المقدس سے واپسی کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی تبلیغی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ سالہا سال سے بمنہ سرینگر میں ہادی ماڈل اسکول کی سربراہی کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اہل بیت فاونڈیشن سے بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا مقبول حسین قمی سے ایک خصوصی نشست کے دوران دشمن کے ہاتھوں مقدسات اسلامی کی توہین کے موضوع پر ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فرانس کے ایک اخبار ’چارلی ہپڈو‘ کے گستاخانہ اقدام قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس لئے دشمن کے حملوں و منصوبوں کے نشانے پر ہے کیونکہ دنیا میں صرف ایک ایران میں ہی خالص اسلامی مملکت قائم ہے، جو دشمن کی آنکھ کا کانٹا ثابت ہورہی ہے۔ دشمن کے ہاتھوں مسلمانوں کے مقدسات کی گستاخیوں پر ہمارا ردعمل آگہی و بیداری ہونی چاہیئے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دشمن کے فتنوں سے آگاہ رہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1030628