انسانی حقوق کے عالمی دن پر کراچی میں احتجاج
11 Dec 2022 00:00
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے ہیومن رائٹس کونسل کے چیئرمین جمشید حسین، معروف کشمیری رہنما بشیر خان سدوزئی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر ثاقب نوشاہی، سکھ رہنما مگھن سنگھ، یونس سایانی، فاطمہ میمن، یوتھ فورم فار کشمیر کی ندا بشارت، سرور علی،ثنا بٹ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
رپورٹ: ایس ایم عابدی
ہیومن رائٹس کونسل پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے معروف فریر ہال پارک میں فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کی حمایت میں اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت معروف کشمیری رہنما بشیر خان سدوزئی، جمشید حسین اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سے ہیومن رائٹس کونسل کے چیئرمین جمشید حسین، معروف کشمیری رہنما بشیر خان سدوزئی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر ثاقب نوشاہی، سکھ رہنما مگھن سنگھ، یونس سایانی، فاطمہ میمن، یوتھ فورم فار کشمیر کی ندا بشارت، سرور علی،ثنا بٹ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی دن تو منانے کا اعلان کردیا ہے لیکن دنیا بھر میں مظلوم انسانیت کے حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرپرستی میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر ہو یا فلسطین اور اسی طرح یمن اور دیگر ممالک میں ہر جگہ امریکی سرپرستی میں عالمی صہیونزم کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی افادیت اس وقت ہوگی جب کشمیر سمیت فلسطین اور دنیا بھر سے ظالم اور جابر قوتوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1029529