حکمران سن لیں، جبر کرکے دیوار سے لگائیں گے تو ہم پلٹ کر واپس آئیں گے، علی حسین نقوی
9 Dec 2022 21:26
اپنے ویڈیو بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم وہ قوم ہیں جس نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہر میدان میں ملت جعفریہ کے فرزند پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملت کو ریاستی جبر کا سامنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کوئٹہ میں علامہ حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری، سرگودھا میں 6 جوانوں کو بے بنیاد مقدمات میں سزا اور کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداروں کی عدم رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم وہ قوم ہیں جس نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہر میدان میں ملت جعفریہ کے فرزند پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملت کو ریاستی جبر کا سامنا ہے۔
علی حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان ہر کسی کو اس کے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے، کیا سرزمین پاکستان میں لبیک یا رسول اللہؐ اور لبیک یا حسینؑ کہنا دہشت گردی ہے، اتحاد کی بات کرنے والے علامہ حسنین وجدانی کو کوئٹہ کی عدالت میں ہتھکڑی لگاکر پیش کرنا ملت کی توہین ہے، حکمران سن لیں جبر کرکے دیوار سے لگائیں گے تو ہم پلٹ کر واپس آئیں گے، 1400 سالوں سے ہم نے جبر کا سامنا کیا ہے مگر امام حسینؑ سے دستبردار نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1029329