QR Code
تجزیہ 27
اسمبلیوں سے استعفے، سیاسی فیصلہ یا فیس سیونگ؟
انجینئر سید علی رضا نقوی اور سید ناصر رضوی کے ساتھ گفتگو
8 Dec 2022 09:57
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔
ہفتہ وار پروگرام تجزیہ
شمارہ 27
موضوع: عمران خان کا صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
مہمانِ گرامی
سید ناصر عباس رضوی
سینئیر تجزیہ نگار, قلمکار
انجنئیر سید علی رضا نقوی, سینئیر تجزیہ نگار
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01. پاکستان کی سیاسی صورتحال کا تقاضہ ہے اور عوامی مطالبہ بھی ہے کہ ملک میں جلد از جلد الیکشن کروا دئیے جائیں.
02.عمران خان دو بار عوام کی بہت بڑی تعداد کے ساتھ لانگ مارچ لے کر نکلے ہیں لیکن بالکل آخر میں ایک جلسہ کرکے لانگ مارچ اور دھرنے کا پروگرام کینسل کر دیتے ہیں, جس سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے.
03. پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان تو ہوا لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا, کے پی تو عمران خان کے لئے مسْلہ نہیں ہے لیکن پنجاب میں اتحادی پارٹی مسلم لیگ ق کی رضامندی ضروری ہے, اگرچہ پرویز الٰہی نے عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے, لیکن ابھی عمران خان نے حکومت کو وقت دیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے تو اسمبلیاں نہیں توڑیں گے.
04. پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے مسلم لیگ نون شائد کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے گی کیونکہ پانچ آزاد ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کے باوجود مطلوبہ تعداد پوری نہیں کر سکتی, اور مسلم لیگ ق نون لیگ سے کبھی بھی اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ اس طرح ان کی اپنی سیاسی ساکھ متاثر ہوگی.
خبر کا کوڈ: 1029080
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com