QR CodeQR Code

کراچی میں چار روزہ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس

2 Dec 2022 19:43

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی اس وقت پاکستان میں کلچر کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے، اس میں محمد احمد شاہ اور یہاں کے عہدیداران کی محنت کے علاوہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی بھی شامل ہے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

آرٹس کونسل کراچی میں چار روزہ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح ہوگیا۔ 4 روزہ پندرہویں عالمی اردوکانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیرزادہ قاسم، سحر انصاری، امجداسلام امجد سمیت معروف اُدبا، شعرا اور مصنفین نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ تیرہ، چودہ اور پندرہ جنوری کو گوادر میں پاکستان ادب میلہ سجائیں گے، انہوں نے لاہور، اسلام آباد، پشاور، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بھی پاکستان ادب میلہ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اردو کانفرنس میں شرکت پر اُدبا، مصنفین اور شعراکا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفیوں کی زمین اور باب الاسلام سندھ سے بہتر اردو کانفرنس کے لیے کوئی جگہ نہیں، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، یہاں سے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا پیغام گیا ہے۔ عالمی اردوکانفرنس میں مشاعرہ، محفل موسیقی، کتابوں کی رونمائی اور اہم موضوعات پر نشستیں رکھی گئی ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی اس وقت پاکستان میں کلچر کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے، اس میں محمد احمد شاہ اور یہاں کے عہدیداران کی محنت کے علاوہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل کے جتنے پروگرام اور کام سندھ میں ہوتے ہیں کسی اور صوبے میں نہیں ہوتے، اس میں مزید اضافہ کریں گے۔ عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو زبان کے عالم آتے ہیں اس سے بھی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آرٹس کونسل کے صدر اور عہدیداران مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ سندھ میں دنیا کی اس بڑی عالمی اردو کانفرنس کو منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے سے ہمیشہ محبت اور امن کا پیغام جاتا ہے۔ اس صوبے کی اسمبلی نے پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان بھر میں محبت کا پیغام یہاں سے عام کیا جاتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1027969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1027969/کراچی-میں-چار-روزہ-پندرہویں-عالمی-اردو-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com