QR CodeQR Code

جمہوری اسلامی ایران سے دشمنی کی بنیادی وجہ، سینئر تجزیہ کار علی نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو

30 Nov 2022 23:45

اسلامی جمہوری ایران میں حالیہ فسادات کے پس پردہ اصل عوامل؟ ایران میں حالیہ فسادات کی نوعیت ماضی کے فسادات سے مختلف کیوں؟ اسلامی جمہوری ایران سے عالمی استعماری ممالک کی دشمنی کی بنیادی وجہ؟ دشمن اسلامی ایران کی کن کامیابیوں سے انتہائی خوفزدہ ہے؟ ماضی سے لیکر آج تک دنیا پر مسلط استعماری استحصالی نظام و ازم کے خلاف قیام کرنے والا واحد ملک ایران کیوں؟ ایران میں رائج اسلامی ڈیموکریسی یا اسلامی جمہوریت سے حقیقی خطرہ کسے اور کیوں ہے؟ کیا دنیا بھر میں عوام لبرل ڈیموکریسی جیسے استحصالی نظام سے تنگ آ چکے ہیں؟ کیا ایران کی اسلامی جمہوریت دنیا کیلئے حکومت کرنے سے متعلق رول ماڈل بن کر سامنے آ رہی ہے؟ کیا ایران میں رائج اسلامک ڈیموکریسی دنیا بھر میں موجود دانشور طبقات کو اپنی جانب متوجہ کر چکی ہے؟ ایران کی اسلامک ڈیموکریسی کے عالمی سطح پر اہداف کیا ہیں؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ریسرچ اسکالر و سینئر تجزیہ کار محترم علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف ریسرچ اسکالر و سینئر تجزیہ کار حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم المقدسہ سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سینئر تجزیہ کار آغا علی نقی ہاشمی کیساتھ جمہوری اسلامی ایران سے دشمنی کی اصل وجہ، ایران میں رائج اسلامی ڈیموکریسی دنیا کیلئے رول ماڈل، لبرل ڈیموکریسی کا زوال، سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1027735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1027735/جمہوری-اسلامی-ایران-سے-دشمنی-کی-بنیادی-وجہ-سینئر-تجزیہ-کار-علی-نقی-ہاشمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com