QR CodeQR Code

خبرجہاں 24

افغانستان کی موجودہ صورتحال

28 Nov 2022 14:13

خبرجہاں اسلام ٹائمز کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین سے اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-24

موضوع: افغانستان کی اندرونی صورتحال اور طالبان حکومت کا کردار

مہمانِ گرامی

ڈاکٹر قیصر عباس جعفری
اسسٹنٹ پروفیسر NDU اسلام آباد, وزٹنگ فیکیلٹی قائدِ اعظم یونیورسٹی, اسلام آباد*

جناب اسد عباس آہیر, مذہبی سکالر, سینئر تجزیہ کار, اینکر پرسن 

میزبان: قیصر عباس خان

اہم نکات

01. افغانستان میں طالبان میں آپس میں گروہی اختلافات ہیں, کچھ گروہ نظامِ ولایتِ فقیہ کی طرز کا نظامِ خلافت چاھتے ہیں, ابھی زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا لیکن انہیں سنبھلنے کا وقت چاھئیے, امریکہ کی مخالفت کی وجہ دوحہ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی ہے, خواتین کو حقوق نہیں دئیے گئے, تمام قبائل کی شراکت بھی نہیں ہے.

02. طالبان حکومت کو عوامی تائید حاصل نہیں ہے, اور شروع دن سے انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے, پہلی طالبان حکومت کو پاکستان نے تسلیم کیا تھا, لیکن اس حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا.

03. طالبان افغانستان میں تعلیمی نظام قائم نہیں کر پائے, معاشی طور پر بھی کوئی ترقی نہیں ہوئی, سیکیورٹی سسٹم انتہائی کمزور ہے, اس کی وجوہات عوامی تائید حاصل نہ ہونا ہے, طالبان کو تمام قبائل کو شامل کرنا ہوگا اور تمام کو ان کے جائز حقوق دینا ہونگے. 

04. افغانستان کی عوام کی بہتری کے لئے پاکستان نے بھرپور تعاون کیا ہے, لیکن طالبان کے اندر کچھ متشدد گروہ بھی پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے طالبان مجبور ہیں, ڈیورنڈ لائن پاکستان اور افغانستان کا مشترک بارڈر ہے جس کا احترام کرنا چاھئیے, پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ ہمیں افغانستان کے متعلق اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنا ہوگی.


خبر کا کوڈ: 1027257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1027257/افغانستان-کی-موجودہ-صورتحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com