QR CodeQR Code

دین و دنیا 39

حضرت زینب سلام اللہ علیہا

مدافع و پیرو ولایت

30 Nov 2022 09:47

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے
ہفت روزہ پروگرام دین و دنیا
موضوع: "حضرت زینبؑ مدافع و پیروِ امامت و ولایت"
مقام حضرت زینب ؑ اقتباس از خطاب : رہبرِ معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ
 
مہمان : خانم سکینہ مہدوی (مذہبی اسکالر، عالمہ، معلمہ)
 
میزبان: سید انجم رضا
سوالات و اہم نکات:
1. حضرت زینب اسوه مقاومت ہیں، آپ سیرت سے بہترین درس جو اخذ کیا جا سکتا ہو؟
 
2 سیرت حضرت زینب س میں ولایت کی پیروی اور ولایت کے دفاع کو کس طرح سے بیان. کیا جا سکتا ہے؟
 
3. آج بھی حرم حضرت زینب س پوری دنيا میں استقامت اور تکفیری، استبدادی اور عالمی لاقانونیت کی پیرو طاقتوں کے خلاف مزاحمت کا استعارہ ہے اور تاریخ میں بھی خطبات حضرت زینب یزید کے دربار میں ملوکیت و استبدادیت کو جھنجھوڑنے نظر آتے ہیں،
 آج کی نسل کس طرح کردار زینبی کو اپنا سکتی ہے؟
اہم نکات:
استقامت و مقاومت سے مراد ثابت قدمی اور اپنے مبنی بر حق موقف پہ ڈٹے رہنے کا نام ہے
قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان پہ ڈٹے رہے، اللہ تعالیٰ ان کی استقامت کا اجر ان کی ملائکہ کی نصرت اور جنت کی بشارت کے ذریعے دیتا ہے
جناب زینبؑ اپنے موقف میں معرفت میں ثابت قدمی کی معراج پرتھیں
حضرت زینبؑ نے تمام پنجتن پاکؑ کا زمانہ دیکھا، آپ کی شخصیت و ذات میں ان ذوات مقدسہ کی سیرت کے جلوے پائے جاتے ہیں
آج تک اگر اسلام زندہ ہے، کربلا تابندہ ہے ، جتنا امام حسینؑ کا کردار تھا اُتنا ہی تھا۔
بی بی اگر اسوہ مقاومت و استقامت ہیں تو حالات کو سمجھتی ہیں، اپنے ارد گرد کی صورت حال کا درک کرنا، ظالم حکمرانوں اور طاغوتی قوتوں کی سازشوں کو سمجھتی ہیں
حضرت زینبؑ بصیرت کے اس کمال پہ تھیں جہاں امام حسینؑ آپ کو دیکھنا چاتے تھے۔
حضرت زینب ؑ نے مدینہ و کوفہ میںآپ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو حقیقت قرآن سکھائی 
حضرت زینبؑ نے ولایت و امامت کا دفاع اپنی والدہ معظمہ ؑ کی سیرت کے مطابق کیا، اور حضرت زینب ؑ نے ولایت کا دفاع کرکے زین اب ہونے کا حق ادا کیا
حضرت زینب ؑ کی سیرت کے مطابق ہمارے جوانوں کو اتباع امامت اور غیبت امام عج میں نائب امام ولایت کی اتباع اور دفاع کرنا ہے،
مکتب اہل بیتؑ میں ہوتےہوئے اسوہ زینبیؑ یہ ہے کہ ہم اطاعت خدا و رسول، اطاعت امامت و ولایت اور نیابت کی اتباع کرنا اور اگر ولی فقیہہ حکومت قائم کرلے اس کی اتباع، دفاع اور احترام ہماری ذمہ داری ہے
 
بی بی جب قید ہوکر دمشق پہنچی تو لوگ خوشی خوشی تماشا دیکھنے آئے تھے مگرحضرت زینب ؑ نے دمشق کے بازار میں جو خطبہ دیا ، لوگ روتے ہوئے پلٹے
بی بی نے جو اہم بات کی 
آپ نے اس عرب دستور کو یاد کرایا کہ جنگ کے بعد عرب بیٹی کو اسیر نہیں بنائیں گے، دوسرا مسلمان بیٹی کو اسیر نہیں بنائیں گے
بی بی نے اُس زمانے کی داعشی سوچ کو اپنے خطبوں کے ذریعے بے نقاب کیا۔
آج بھی امریکی یہ بات مانے ہیں کہ ہم سات ٹریلین ڈالر خرچ کی کہ داعش بنا کر اسلامی حکومت کو تباہ کردیں، مگر علی ؑ والوں نے ولایت امیرالمومنین ؑ کی قوت رکھنے والوں نے داعش کو شکست دی 
آج کے زمانے کا کام کیا ہے کہ جیسے بی بی زینبؑ نے اُس زمانے کے داعش کو بے نقاب کیا، آج کے زمانے کے اسلام دشمن داعش کو بے نقاب کرنا ہمارا وظیفہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1027251/حضرت-زینب-سلام-اللہ-علیہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com