خالد مقبول صدیقی کا تعمیراتی کاموں کا افتتاح
27 Nov 2022 17:45
افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ اب ملک چلانے والوں کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ اس ملک کی باگ دوڑ ہم سے زیادہ اچھی کوئی اور نہیں سنبھال سکھتا، اس کے لئے سندھ کے شہری عوام کو اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینا پڑے گا اور مل کر جدوجہد کرنا پڑے گی۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے خصوصی فنڈز سے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں تعمراتی کام مکمل ہونے پر انکا کا افتتاح کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام کے سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس علاقے میں مختلف ترقیاتی کام مکمل کئے جارہے ہیں، یہاں کے رہنے والی عوام نام نہاد سیاسی پارٹیاں اور ان کہ آلہ کاروں کو آگاہ کردیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے عوام کے درمیان آج بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد کا علاقہ ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ ہے اور اس علاقے کے رہنے والے عوام اس قلعہ کے سپاہی ہیں، اب ملک چلانے والوں کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ اس ملک کی باگ دوڑ ہم سے زیادہ اچھی کوئی اور نہیں سنبھال سکھتا، اس کے لئے سندھ کے شہری عوام کو اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینا پڑے گا اور مل کر جدوجہد کرنا پڑے گی، اگر ہمیں اپنے حقوق ایماندارانہ اور صحیح طریقے سے مل گئے تو بہتر ہوگا ورنہ ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی طحہٰ احمد خان و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1027183