پاکستان کے ایران و روس کیساتھ تجارتی تعلقات ناگزیر
پولیٹیکل اکانومی اور پاکستان، ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی کا خصوصی انٹرویو
26 Nov 2022 18:54
پولیٹیکل اکانومی کیا ہے اور اسکی بین الاقوامی تعلقات میں کتنی اہمیت ہے؟ عالمی جنگوں کی سب سے بڑی وجہ کیا تھی؟ معیشت کے ملکی سیکیورٹی پر اثرات؟ خطے سمیت عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ممالک کیلئے پالیٹیکل اکانومی کتنی ضروری ہے؟ پالیٹیکل اکانومی کے تناظر میں پاکستان کی خطے و عالمی سطح پر صورتحال؟ اہمیت کی حامل علاقائی تجارت میں پاکستان کا کردار؟ پاکستان کیلئے ایران اور روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کی اہمیت؟ پاک ایران و پاک روس تجارتی تعلقات بڑھانا ناگزیر کیوں؟ کیا ایران اور روس پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں؟ کیا پاکستان کو علاقائی سیاست و تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے؟ پاکستان ایران اور روس کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے امریکی مغربی دباؤ کو مسترد کر پائے گا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔
ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے معروف ادارے اپلائیڈ اکانومیکس ریسرچ سینٹر (AERC) سے ہے، جہاں وہ تحقیقی و تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ وفاقی و صوبائی سطح پر معاشی و اقتصادی حوالے سے پالیسی سازی میں مشاورتی عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی کیساتھ بین الاقوامی تعلقات میں پولیٹیکل اکانومی کی اہمیت، خطے و عالمی معاشی و اقتصادی صورتحال میں پاکستان کی پوزیشن، پاکستان کے ایران سمیت دیگر پڑوسی و خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کی اہمیت و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے اپلائیڈ اکانومیکس ریسرچ سینٹر (AERC)، جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1026306