QR CodeQR Code

خبر جہاں 23

ایران کے داخلی حالات اور بیرونی مداخلت

علامہ اصغر عسکری کے ساتھ گفتگو

22 Nov 2022 12:25

خبرجہاں اسلام ٹائمز کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین سے اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-23

 
موضوع: ایران کے داخلی حالات خراب کرنے میں امریکہ, اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار
 
مہمانِ گرامی
حجت الاسلام و المسلمین اصغر عسکری صاحب قبلہ, جامعۃ الرضا, بھارہ کہو, اسلام آباد
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
 
01.امریکہ, اسرائیل اور سعودی عرب اسلامی انقلاب کو ختم کرنا چاھتے ہیں, اسی لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں
 
02. آجکل چونکہ میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس لئے شیطانی طاقتیں ایران کے خلاف میڈیا کو ایک ہتھیار کی صورت میں استعمال کر رہے ہیں, ایران انٹرنیشنل چینل کو سعودی عرب فیڈ کرتا ہے, اسی طرح اور بہت سے ایران مخالف چینل بنائے گئے ہیں, تاکہ انقلاب اسلامی اور اس کی مقتدر شخصیات کو بدنام کیا جائے.
 
03. دشمن ایران کے خلاف ہر پلیٹ فارم کو استعمال کر رہا ہے, ہر طرف سے نفسیاتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے, لیکن انقلاب اسلامی ولایتِ فقیہ کے سائے میں ولی فقہ کی راہنمائی میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے.
 
04. ایران کے موجودہ حالات کے تناظر میں ملتِ ایران کو سپریم لیڈر کی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے, ملتِ ایران کو متحد ہو کر دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہونگی, اگر منافقین اپنے مضموم عزائم میں کامیاب ہو گئے تو ایران دوبارہ سے استعمار کا غلام بن جائے گا.
پاکستانی قوم کو بھی ایران کی موجودہ حکومت کی حمایت کرنی چاھئیے, خصوصاً تشیّعُِ پاکستان کو نظامِ ولایتِ فقیہ کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ نظامِ ولایتِ فقیہ تشّیعُِ عالم کی عزت اور سربلندی ہے.


خبر کا کوڈ: 1025932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1025932/ایران-کے-داخلی-حالات-اور-بیرونی-مداخلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com