QR CodeQR Code

خبرجہاں 22

روس یوکرین جنگ

دنیا پر اثرات

18 Nov 2022 11:20

خبرجہاں اسلام ٹائمز کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین سے اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-22

موضوع: روس یوکرین جنگ

مہمانِ گرامی
سید ناصر عباس رضوی, سینئر تجزیہ کار

میزبان: قیصر عباس خان

اہم نکات

01.یوکرین کی مدد یورپین یونین کر رہی ہے, جس کی وجہ سے جنگ طول پکڑ گئی ہے, کیونکہ یورپ روس کے ٹکڑے کرنے کے درپے ہے, یہ جنگ مذید طول پکڑے گی لیکن عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں.

02. امریکہ اور اسرائیل بھی روس کے خلاف یوکرائن کی مدد کر رہے ہیں کیونکہ یورپ اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں.

03. امریکہ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ ایران روس کو ڈرون دے رہا ہے, جبکہ ایران نے اس الزام کی تردید کی ہے, 
سوال یہ ہے کہ جب امریکہ یوکرائن کی مدد کر سکتا ہے تو ایران اپنے اتحادی روس کی مدد کیوں نہ کرے.

04. یورپ میں توانائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے, اب تو دوکانوں پر جلانے کے لئے لکڑیاں فروخت ہو رہی ہیں, روس یورپ کی توانائی کی 45 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے, یورپ اور امریکہ اب توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کر رہا ہے.

05. چونکہ روس اور چین ایران کے اتحادی اور حمایتی ہیں, امریکہ اس وجہ سے بھی روس کو جنگ میں اُلجھانا چاھتا ہے تاکہ روس کی توجہ ایران اور شام سے ہٹ جائے.


خبر کا کوڈ: 1024877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1024877/روس-یوکرین-جنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com