QR CodeQR Code

کراچی میں 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کا انعقاد

13 Nov 2022 23:17

اسلام ٹائمز: آئیڈیاز کا آغاز سال 2000ء میں ہوا تھا جبکہ رواں سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، آئیڈیاز کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آئیڈیاز کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کمیونٹی اور ان کی دفاعی انڈسٹریز کو پاکستان کی مصنوعات کو جاننے کا موقع ملتا ہے


رپورٹ: ایس ایم عابدی

کراچی ایکسپو سینٹر میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ نمائش 15 نومبر سے شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کوارڈینیشن ڈیپو بریگیڈیئر نوید اعظم چیمہ نے پریس کانفرنس کی۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ ایم ڈی بدر ایکسپو اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈیپو بریگیڈئیر نوید اعظم چیمہ نے بتایا کہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 15 نومبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، جو 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نمائش کا انعقاد ایک چیلنج تھا، تاہم 4 روزہ دفاعی نمائش ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ بریگیڈئیر نوید اعظم چیمہ نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی ایونٹس کا معیار کمپنیوں کی تعداد اور جگہ سے جانچا جاتا ہے، بین الاقوامی کمپنیاں اپنے ساتھ بہت مصنوعات لے کر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کمپنیاں نئی مصنوعات دنیا کو متعارف کروائی جائیں گی، تین سو وفود پاکستان آنے کا کنفرم کرچکے ییں، تین نئے ممالک  آسٹریا، رومانیہ، ہنگری پہلی بار آرہے ہیں، ترکش کمپنیاں دنیا بھر میں وسعت اختیار کر رہی ہیں، ایکسپو سینٹر کے دو ہال ترکش کمپنیوں اور چائنا نے ایک ہال بک کرائے ہیں، ملک بھر سے چھوٹ بڑے وینڈرز اپنی منفرد مصنوعات کے ساتھ شرکت کریں گے، امریکہ اور روس کی کمپنیاں بھی نمائش میں شرکت کررہی ہیں۔

ڈائریکٹر میڈیا ڈیپو کموڈور محمد طاہر نے کہا کہ جی ایف 17، الخالد ٹینک سمیت دیگر مصنوعات کی دنیا بھر میں بہت ڈیمانڈ ہے، کورونا کی عالمی وباء کے باعث 2020ء میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، رواں برس چار سال بعد یہ ایونٹ ہورہا ہے، آئیڈیاز کا آغاز سال 2000ء میں ہوا تھا جبکہ رواں سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، آئیڈیاز کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آئیڈیاز کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کمیونٹی اور ان کی دفاعی انڈسٹریز کو ہماری مصنوعات کو جاننے کا موقع ملتا ہے، آئیڈیاز کے 2000ء میں آغاز کے وقت مندوبین کی تعداد 84 تھی، جو 2018ء میں 231 تک پہنچ گئی، آئیڈیاز میں سیمینارز، ٹیکنالوجی شیئرنگ، بی ٹو بی، بی ٹو جی ملاقاتیں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 15 نومبر کو نمائش کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے، 17 نومبر کو سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی، نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین، 64 ممالک کے 285 وفود، 323 بیرون ممالک اور 199 لوکل مندوبین شریک ہوں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial


خبر کا کوڈ: 1024243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1024243/کراچی-میں-4-روزہ-دفاعی-نمائش-آئیڈیاز-2022ء-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com