خبر جہاں 21
ایران کے موجودہ حالات
بیرونی مداخلت اور رجیم چینج سازشیں
7 Nov 2022 12:09
خبرجہاں اسلام ٹائمز کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین سے اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ میزبان قیصر عباس خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلام ٹائمز کے پروگرام خبرجہاں میں امام جمعہ مسجد شعبان کویت حجت الاسلام و المسلمین مرزا عسکری حسین اور پاکستان کے سینئر تجزیہ کار انجینئر سید علی رضا نقوی نے ایران کے موجودہ حالات اور امریکی بلاک کی رجیم چینج سازش کا تفصیلی جائزہ لیا۔
امام جمعہ و جماعت مسجد شعبان حجت الاسلام و المسلمین مولانا عسکری حسین کا کہنا تھا کہ انقلاب دشمن عناصر پہلے سے ایران میں موجود ہیں، یہ شاہ کی بقایا جات ہیں جنہیں آج بیرونی استعماری قوتیں اُکسا رہی ہیں تو یہ باہر نکل رہے ہیں. ایران پر ایک عرصہ سے فوجی اور نفسیاتی جنگ مسلط رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر ایران کے حملے کی بے بنیاد خبر اسی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے.
انجینئر سید علی رضا نقوی نے خبرجہاں میں اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ہر طرح کی پابندیوں، رکاوٹوں اور آٹھ سالہ فوجی جنگ دشمن کو سخت ناکامی ہوئی ہے اور اب یہ عوام کو حکومت کے مقابلے میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دفعہ بھی ناکام ہی ہونگے. انہوں نے بلوچستان کو دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کا گڑھ قرار دیا اور کہا کہ چونکہ بلوچستان/ سیستان میں ان کے دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں اور دوسرے ممالک کی سرحد بھی کراس کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات کاروائیاں کر کے بھاگ جاتے ہیں اس لئے ان کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن دیکھنے میں آریا ہے کہ ایرانی فورسز نے ان کا گھیرا تنگ کر دیا ہے اور بہت جلد یہ فتنہ ختم ہو جائے گا.
خبر کا کوڈ: 1023124