امامزادہ شاہ چراغ حملہ، دہشتگردی میں والدین اور بھائی سے محروم ہونیوالے معصوم کی رہبر انقلاب سے ملاقات
2 Nov 2022 22:36
آرتین سرایداران ایک کمسن اسکول کا طالب علم ہے جو شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے میں زندہ بچ گیا جہاں اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے والد، والدہ اور بھائی کو شہید کر دیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ امامزادہ احمد بن موسیٰ (ع) المعروف شاہ چراغ کے مزار پر حملے میں والدین اور بھائی کو کھونے والے کمسن زخمی طالب علم آرتین سرایداران اور شہید طالب علم علی اصغر گویینی کے اہل خانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آرتین سرایداران ایک کمسن اسکول کا طالب علم ہے جو شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے میں زندہ بچ گیا جہاں اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے والد، والدہ اور بھائی کو شہید کر دیا گیا۔ علی اصغر لوری گویینی بھی اس واقعے میں شہید ہونے والے طالب علموں میں سے ایک ہیں جن کے والد اور تین سالہ بھائی بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔ یہ ملاقات ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء سے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خطاب کے بعد منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 1022415