QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں شراب کو عام کرنے کا منصوبہ قابل مذمت ہے

مولانا بلال احمد کرمانی کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

مولانا عباس انصاری ہمیشہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے

27 Oct 2022 16:17

جموں و کشمیر مرکز العلوم الاسلامیہ کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حکومت کی جانب سے نشہ آور مشروبات کی فروخت کی اجازت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پُرفتن و پُرآشوب دور میں سیرت النبوی (ص) پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔


مولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جس کا قیام 17 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اس کے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں، مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے، اس میں دارالعلوم کا بھی منفرد کانسپٹ ہے۔ بلال احمد کرمانی کا ماننا ہے کہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات کیساتھ ساتھ دنیاوی علوم سے بھی آراستہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ممبر و محراب تک محدود نہ رہیں بلکہ دنیا کے ہر شعبے میں اپنا مثالی کارنامہ انجام دے سکیں۔ مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ایک اہم نشست کے دوران مولانا بلال احمد کرمانی سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حکومت کی جانب سے نشہ آور مشروبات کی فروخت کی اجازت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پُرفتن و پُرآشوب دور میں سیرت النبوی (ص) پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مرحوم مولانا عباس انصاری کے سانحہ ارتحال پر شاندار الفاظ میں اظہار تعزیت پیش کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1021157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1021157/مولانا-بلال-احمد-کرمانی-کا-کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com