QR CodeQR Code

کوئٹہ میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

24 Oct 2022 15:33

اسلام ٹائمز: سترویں اجتماعی شادیوں میں 16 جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے دین، علاقہ معتبرین، سیاسی قائدین، سماجی کارکنوں، دلہا دلہن کے رشتہ داروں اور دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


رپورٹ: اعجاز علی
 
اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت پر کوئٹہ میں سترہویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 16 جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا۔ اس موقع پر علمائے دین، علاقہ معتبرین، سیاسی قائدین، سماجی کارکنوں، دلہا دلہن کے رشتہ داروں اور دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ممتاز قبائلی رہنماء ایڈوکیٹ عنایت اللہ کاسی، صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر آسکانی اور ایڈیشنل آئی جی بلوچستان پولیس محمد جواد ڈوگر تھے۔ اس کے علاوہ شیعہ سنی علمائے دین بھی اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شریک نظر آئیں۔ آخر میں مہمانوں نے دلہوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انکی شادی پر انہیں مبارکباد دی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1020673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1020673/کوئٹہ-میں-اجتماعی-شادیوں-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com