QR CodeQR Code

جامعہ عروة الوثقی لاہور میں وحدت امت منہج رسالت کانفرنس

16 Oct 2022 22:55

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمِ اسلام کے سامنے عزت و سرفرازی کا ایک آزمودہ راستہ موجود ہے جس کو حکیمِ امت علامہ محمد اقبالؒ نے خودی اور بانی انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی نے ہویت سے تعبیر کیا ہے۔ مسلمانوں کو اپنی اصل شاخت اور پہچان کی جانب رجوع کرنے کی ضرورت ہے، جس نے انہیں عرب کے ریگزاروں سے اٹھا کر دنیا کا حاکم بنایا تھا۔


رپورٹ: تصور حسین شہزاد

جامعہ عروة الوثقی لاہور میں ہفتہ وحدت و جشن میلاد مسعود نبی کریم ﷺ و امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے وحدت امت کانفرنس بعنوان "وحدت امت منہج رسالت" منعقد ہوئی، جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخ عظام و اکابرین شریک ہوئے۔ شرکاء میں سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، احسان خزاعی کلچرل قونصلر جنرل جمهوری اسلامی ایران، مولانا ڈاکٹر سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد لاہور، پیر سید محمد شمس الرحمان مشہدی آستانہ عالیہ حسین آباد شریف، پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ آستانہ عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف، ڈاکٹر مفتی راغب نعیمی سربراہ جامعہ نعیمیہ لاہور و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب و دیگر اکابرین شامل تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1019516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1019516/جامعہ-عروة-الوثقی-لاہور-میں-وحدت-امت-منہج-رسالت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com