QR CodeQR Code

یمن میں ولادت باسعادت پیغمبر اکرم (ص) کا عظیم الشان جشن

9 Oct 2022 14:26

یمن کے لاکھوں عوام نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے دارالحکومت صنعا میں عظیم الشان اجتماع کرکے اعلان کیا کہ مسائل و مشکلات اور جارح سعودی اتحاد کے حملے انہیں حضرت محمد (ص) کے نورانی راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں مسلمانوں نے عید میلادالنبی (ص) کے جشن میں مذہبی جوش و ولولہ اور عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔ عید میلادالنبی (ص) کے جشن میں شرکت کرنے والے مسلمانوں نے یمن پر سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں سعودی عرب کے مجرمانہ اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے لاکھوں عوام نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے دارالحکومت صنعا میں عظیم الشان اجتماع کرکے اعلان کیا کہ مسائل و مشکلات اور جارح سعودی اتحاد کے حملے انہیں حضرت محمد (ص) کے نورانی راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتے۔ ان عظیم الشان عوامی و مذہبی اجتماعات کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں ایسے سبز و سفید پرچم اور بینر لئے ہوئے تھے جن پر محمد رسول اللہ (ص) اور لبیک یا رسول اللہ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1018434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1018434/یمن-میں-ولادت-باسعادت-پیغمبر-اکرم-ص-کا-عظیم-الشان-جشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com