عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس
9 Oct 2022 01:37
اسلام ٹائمز: شرکائے جلوسِ میلاد کی جانب سے لگائے جانے والے ”مرحبا یا مصطفٰی(ص)“ کے نعروں سے سمندر کی فضا گونج اُٹھی۔ جلوس کے شرکاء سرکار دوجہاں (ص) کی ذات گرامی پر درود شریف کی تلاوت کرتے رہے۔
رپورٹ: ایس ایم عابدی
ملک بھر ميں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلِہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں واقع کیماڑی بندرگاہ پر عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے عاشقان رسول (ص) نے پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر کشتیوں پر میلاد جلوس کا انعقاد کیا۔ میلاد جلوس میں شرکت کرنے کے لئے مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مولانا عبدالحبیب عطاری، مولانا عقیل عطاری سمیت دیگر رہنما کیماڑی بندرگاہ پہنچے۔ بندرگاہ پہنچ کر یہ رہنما دیگر شرکاء کے ہمراہ جلوس میلاد کا آغاز کرنے کے لئے کشتیوں پر سوار ہوئے۔ شرکائے جلوسِ میلاد کی جانب سے لگائے جانے والے ”مرحبا یا مصطفٰی(ص)“ کے نعروں سے سمندر کی فضا گونج اُٹھی۔ جلوس کے شرکاء سرکار دوجہاں (ص) کی ذات گرامی پر درود شریف کی تلاوت کرتے رہے۔ اس موقع پر جلوس میلاد کے شرکاء سے مولانا عبدالحبیب عطاری نے خطاب کیا اور شرکا کو آقا کریم (ص) کی محبت میں نمازوں کی پابندی کرنے اور درود شریف کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔ صلوۃ و سلام اور ”سرکار(ص) کی آمد“مرحبا کے نعروں پر جلوس میلاد کا اختتام ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور پر سب سے سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1018359