آئی ایس او کے تحت کراچی یونیورسٹی میں نامنظور اسرائیل ریلی، ویڈیو رپورٹ
7 Oct 2022 14:18
اسلام ٹائمز: شرکاء ریلی سے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر صابر ابو مریم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے صدر سعید شگری سمیت مختلف طلباء تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
رپورٹ: سید ظفر جعفری
امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام پاکستانیوں کے مسلسل صہیونی اسرائیل کے اعلانیہ دورہ جات اور ان پر حکومتی خاموشی کیخلاف جامعہ کراچی میں باغ زہراؑ تا آزادی چوک نامنظور اسرائیل ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء الائنس میں شامل تمام طلباء تنظیمات، اساتذہ، طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی سے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر صابر ابو مریم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے صدر سعید شگری سمیت مختلف طلباء تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر حکومتی خاموشی قابل مذمت عمل ہے، وزارت خارجہ اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، اس دورے سے پاکستانی عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے، حکومت اس وفد میں موجود تمام افراد کی پاکستانی شہریت منسوخ کرے، اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کی بات کرنیوالا قومی مجرم ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ میں قانون منظور کیا جائے کہ جو بھی اسرائیل سے تعلقات بحالی کی بات کرے، وہ قومی مجرم شمار کیا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1017669