QR CodeQR Code

امام حسن مجتبیٰؑ آفیسرز اینڈ پولیس ٹریننگ اکیڈمی تہران میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

3 Oct 2022 23:22

پریڈ سے اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن، ایران کے شمال مغرب اور جنوب مشرق کے بارے میں غلط اندازے لگائے ہوئے ہیں، میں بلوچ قوم کے درمیان زندگی گزار چکا ہوں، وہ لوگ دل کی گہرائی سے اسلامی جمہوریہ کے وفادار ہیں، اسی طرح کرد قوم بھی، ایران کی پیشرفتہ ترین اقوام میں سے ایک ہے جو اپنے ملک، اسلام اور نظام سے پیار کرتی ہے، اس لئے دشمنوں کی سازش ناکام رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں ڈیفنس یونیورسٹیوں کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پیر کے روز تہران کی امام حسن مجتبی علیہ السلام آفیسرز اینڈ پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر سے پہلے ایران کی مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیر جنرل باقری نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1017459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1017459/امام-حسن-مجتبی-آفیسرز-اینڈ-پولیس-ٹریننگ-اکیڈمی-تہران-میں-پاسنگ-آؤٹ-پریڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com