کوئٹہ، سانحہ کابل کیخلاف علمدار روڈ پر احتجاج
3 Oct 2022 14:44
اسلام ٹائمز: کابل میں اہل تشیع کے مقامی اسکول پر خودکش حملے کیخلاف کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ میں عوام الناس اور علمائے دین کیجانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء دین، علاقہ کی معتبر شخصیات، بزرگوں، بچوں اور خواتین نے شرکت کیں۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ پر واقعہ مسجد ولی عصر سے مظاہرین احتجاجی ریلی کی صورت میں شہداء چوک تک گئے۔ اس موقع پر بعض کمسن لڑکیوں نے کابل کے تعلیمی ادارے پر حملے کے پیش نظر اپنے اسکول کی وردی پہن کر احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاج میں افغان طالبان اور مختلف تخریب کاریوں میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی۔ مظاہرین نے نعروں کے ذریعے سانحہ کابل کی مذمت کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والی ہزارہ قوم کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ: اعجاز علی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اہل تشیع کے مقامی اسکول پر خودکش حملے کے خلاف کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ میں عوام الناس اور علمائے دین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء دین، علاقہ کی معتبر شخصیات، بزرگوں، بچوں اور خواتین نے شرکت کیں۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ علمدار روڈ پر واقعہ مسجد ولی عصر سے مظاہرین احتجاجی ریلی کی صورت میں شہداء چوک تک گئے۔ اس موقع پر بعض کمسن لڑکیوں نے کابل کے تعلیمی ادارے پر حملے کے پیش نظر اپنے اسکول کی وردی پہن کر احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاج میں افغان طالبان اور مختلف تخریب کاریوں میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی۔ مظاہرین نے نعروں کے ذریعے سانحہ کابل کی مذمت کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والی ہزارہ قوم کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں طالبان کو بنانے والی قوتوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھی نعرے لگے۔ احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے سانحہ کابل میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تصاویر اور بینرز بھی بنائے تھے۔ اسکے علاوہ بعض مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے، جن میں نہ صرف واقعہ کی مذمت کی گئی تھی، بلکہ طالبان اور اسکے ہدایت کاروں کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علمائے دین نے خطاب کیا اور سانحہ کابل کی شدید مذمت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1017300