QR CodeQR Code

خبر جہاں 20

آیت اللہ رئیسی کا اقوام متحدہ میں خطاب

2 Oct 2022 13:59

خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-20

 
موضوع: صدر ابراہیم رئیسی کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب اور ایران کے خلاف سازشیں
 
مہمانانِ گرامی
جناب سید راشد احد صاحب, سینئر تجزیہ کار
سید ناصر عباس رضوی صاحب, سینئر تجزیہ کار, قلمکار
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
 
01.انسانیت کی یکسانیت کا تقاضہ ہے کہ ظالم و مظلوم میں فرق کو سمجھا جائے, صدر رئیسی نے قاسم سلیمانی کی تصویر جنرل اسمبلی میں دکھا کر مظلومیت کا پرچار کیا ہے.
 
02. صدر بائیڈن اور صدر رئیسی کی سوچ کا اندازہ اسی بات سے ہو جاتا ہے کہ صدر رئیسی نے عالمی سطح کی شخصیت کی بات کی اور صدر بائیڈن نے ایک غیر اہم اور معمولی واقعہ کا ذکر جنرل اسمبلی جیسے عالمی فورم پر کیا.
 
03.صدر جوبائیڈن نے جنرل اسمبلی کے خطاب کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مِہسہ امینی کا ایشو اٹھا کر عالمی میڈیا کی توجہ موڑنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکے.
 
04. اسرائیلی وفد نے جنرل رئیسی کے خطاب کا بائیکاٹ کیا اور اپنے اجداد کی تصویر دکھاتے ہوئے اس لئے نکل گئے کہ صدر رئیسی نے ہولو کاسٹ افسانے کی مخالفت کی تھی.
 
04. ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں JCPOA پر اثر انداز ہونگی.


خبر کا کوڈ: 1017233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1017233/آیت-اللہ-رئیسی-کا-اقوام-متحدہ-میں-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com