QR CodeQR Code

حجاب اور دور حاضر پر علامہ محمد کاظم بہجتی کا خصوصی انٹرویو

28 Sep 2022 18:50

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد کاظم بہجتی نے نہ صرف مغرب کیجانب سے حجاب پر ہونیوالے حملوں کا تذکرہ کیا، بلکہ یورپ کی سیاہ تاریخ اور سازشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کو ختم کرنیکی کوشش مغربی قوتوں کا پہلا قدم ہے، جس کے بعد آہستہ آہستہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔ انہوں نے مخلوطی تعلیمی نظام (کو ایجوکیشن) کے نقصانات اور موجودہ دور میں مسلمان خاتون کو اپنانے والے اہم صفات کا بھی تذکرہ کیا۔


علامہ محمد کاظم بہجتی کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع مدرسہ علمیہ علیؑ ابن ابی طالبؑ کے سرپرست ہیں۔ ان کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ سے حاصل کی۔ علامہ محمد کاظم بہجتی نے ابتدائی تعلیم کے بعد دینی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے ایران کے مقدس شہر قم کا رخ کیا۔ آپ نے ایک طویل عرصہ دینی تعلیمات حاصل کرنے اور وقتاً فوقتاً کوئٹہ کے مومنین کو مجالس عزاء کے ذریعے اپنے علم سے مستفید کرنے میں گزارا ہے۔ علامہ محمد کاظم بہجتی کی سرپرستی میں مدرسہ علمیہ علیؑ ابن ابی طالبؑ سال کے بارہ مہینے مختلف دینی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔ آپ نہ صرف مدرسہ میں طلباء کو دینی تعلیمات دینے کے ذریعے دین کی خدمت کررہے ہیں، بلکہ حالیہ سیلاب سمیت ہر صورتحال میں قوم کی رہنمائی اور مدد کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ علامہ محمد کاظم بہجتی نے اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے حجاب اور دین اسلام میں اسکی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے نہ صرف مغرب کی جانب سے حجاب پر ہونے والے حملوں کا تذکرہ کیا، بلکہ یورپ کی سیاہ تاریخ اور سازشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کو ختم کرنے کی کوشش مغربی قوتوں کا پہلا قدم ہے۔ جسکے بعد آہستہ آہستہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔ انہوں نے مخلوطی تعلیمی نظام (مخلوط تعلیمی نظام) کے نقصانات اور موجودہ دور میں مسلمان خاتون کو اپنانے والے اہم صفات کا بھی تذکرہ کیا۔ علامہ کاظم بہجتی نے بتایا کہ کسی بھی معاشرے میں حجاب کی کیا اہمیت ہے اور اس کے پیش نظر والدین، علماء، درسگاہوں اور اساتذہ کا کیا کردار ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1016604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1016604/حجاب-اور-دور-حاضر-پر-علامہ-محمد-کاظم-بہجتی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com