QR CodeQR Code

کراچی میں اربعین امام حسینؑ کیخلاف سازش، علماء اجلاس کا بیانیہ جاری

15 Sep 2022 22:09

اجلاس کے آخر میں بیانیہ جاری کیا گیا جس سے علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 صفر تک اگر انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے معاملات میں بہتری و سنجیدگی نظر نہیں آتی اور انتظامیہ کے خود ساختہ مسائل و بحران کو صحیح، قانونی اور منطقی انداز سے بہتر طور پر ختم نہیں کیا جاتا, تو علماء کرام روز اربعین امام حسینؑ کو جلوس عزا میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا قوم کے سامنے اعلان کریں گے، قوم کے تمام افراد عزاداری کی حفاظت کیلئے تیار رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شیعہ علماء کرام کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اہم ترین اجلاس میں شہر کراچی کے جید و مشہور علماء کرام، مدرسین اور مدارس کے مہتمم حضرات سمیت قومیات سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔ اس اہم ترین اجلاس میں عزاداری امام حسینؑ خصوصاً چہلم سید الشہداء علیہ السلام کی راہ میں موجود رکاوٹوں اور مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ اہم قومی اجلاس میں علامہ شبیر میثمی، علامہ شیخ محمد سلیم، علامہ ناظر تقوی، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا نعیم الحسن، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا سید رضی حیدر زیدی، مولانا سید صادق تقوی، مولانا نقی ہاشمی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا سجاد مہدوی، مولانا ملک غلام عباس و دیگر علماء کرام و ملی شخصیات موجود تھیں۔ اجلاس کے آخر میں بیانیہ جاری کیا گیا جس سے علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 صفر تک اگر انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے معاملات میں بہتری و سنجیدگی نظر نہیں آتی اور انتظامیہ کے خود ساختہ مسائل و بحران کو صحیح، قانونی اور منطقی انداز سے بہتر طور پر ختم نہیں کیا جاتا, تو علماء کرام روز اربعین امام حسینؑ کو جلوس عزا میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا قوم کے سامنے اعلان کریں گے، قوم کے تمام افراد عزاداری کی حفاظت کیلئے تیار رہیں۔


خبر کا کوڈ: 1014533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1014533/کراچی-میں-اربعین-امام-حسین-کیخلاف-سازش-علماء-اجلاس-کا-بیانیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com