QR CodeQR Code

اربعین کونسل پاکستان کے رہنما مرزا وجاہت علی کا خصوصی انٹرویو

15 Sep 2022 15:35

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اربعین کونسل پاکستان ملتان کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس سال ملتان میں 14 مقامات سے اربعین واک ہوگی، روز اربعین انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سید الشہداء سے تجدید عہد کرے گا، اربعین واک کی مخالفت وہ کررہے ہیں جن کی اپنی کرسی خطرے میں ہے۔


مرزا وجاہت علی کا تعلق ملتان سے ہے، مختلف جماعتوں میں کام کرچکے ہیں، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل، پاسداران عزاء کے سربراہ ہیں، اس وقت اربعین کونسل پاکستان ملتان کے ممبر ہیں، اربعین کونسل کا قیام چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہونے والی واک کے سلسلے میں عمل میں آیا، گزشتہ تین سالوں سے مسلسل اربعین کے روٹس اور شرکاء میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ''اسلام ٹائمز'' نے اس حوالے سے اُن کا ایک خصوصی انٹرویو کیا جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


اربعین کونسل پاکستان ملتان کے رہنما مرزا علی وجاہت نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی اربعین حسینی کے عظیم الشان اجتماعات ہوں گے، شہر کے مختلف حصوں سے عزادار سید الشہداء پیادہ روی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک ملتان جمع ہوں گے جہاں زیارت اربعین کی تلاوت کی جائے گی۔ بعدازاں شرکاء روایتی جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مرزا وجاہت علی کا کہنا تھا کہ اربعین ایک عالمی طاقت بن چکی ہے، اس لئے بہت سی طاقتیں خوفزدہ ہیں، کچھ اپنے بھی غیروں کے ہمنوا بنے ہوئے ہیں اور اپنی کرسی کے خطرے کے پیش نظر اربعین واک کی مخالفت کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ اگر ملک میں دیگر پروگرامات سیکیورٹی رسک نہیں تو عزاداری سید الشہداء ہی کیوں سیکیورٹی رسک ہے؟


خبر کا کوڈ: 1014350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1014350/اربعین-کونسل-پاکستان-کے-رہنما-مرزا-وجاہت-علی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com