اربعین زائرین کیلئے بلاول بھٹو کی کوششوں سے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا، فیصل کریم کنڈی
11 Sep 2022 16:14
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزیر ساجد طوری اربعین کے بعد عراق جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ عراقی حکومت کے پاکستان کے بارے میں تمام خدشات کا پائیدار حل نکالا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اربعین امام حسینؑ پر عراق جانے والے زائرین کے لئے خوشخبری آگئی ہے، اربعین زائرین کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے ویزوں کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے، عراقی ایمبیسی نے اربعین کے زائرین کے ویزوں کا آغاز کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزیر ساجد طوری اربعین کے بعد عراق جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ عراقی حکومت کے پاکستان کے بارے میں تمام خدشات کا پائیدار حل نکالا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری مستقل بنیادوں پر عراقی حکومت کے پاکستانی شہریوں بارے خدشات کا حل مشترکہ معاہدہ کے ذریعے حل کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق اربعین امام حسینؑ کے لئے پاکستانی زائرین کی مشکلات پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری متحرک رہے۔
خبر کا کوڈ: 1013842