QR Code
تجزیہ 26
سیلاب زدگان کی موثر امداد
باہمی اشتراک عمل اور مشاورتی ڈیسک کی ضرورت
12 Sep 2022 21:33
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔
ہفتہ وار پروگرام
تجزیہ_26
موضوع: سیلاب زدگان کی موثر امداد کیلئے باہمی اشتراک عمل اور مشاورتی ڈیسک کی تشکیل کی اہمیت اور طریقہ کار
میزبان : سید فرخ رضا ترمذی
مہمانان:
1. دانش نقوی (ادارہ خودی)
2. حسن مہدی کاظمی (جامعہ بعثت)
3. عارف الجانی ( مجلس)
4. نعیم الحسن نقوی ( ماوا)
5.محمد شہر یار (آئی ایس او پاکستان)
6.مریم فاطمہ (شوقِ پرواز)
اہم نکات:
حالیہ سیلاب نے ملک کی بڑی آبادی کو بری طرح متاثر کیا ہے
سیلاب زدگان کے لیے حکومتی اداروں کی طرف سے امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں
انسانی فلاحی سماجی تنظیمیوں نے ریسکیو سے لیکر اب تک اپنے وسائل میں بہترین کوشش کی ہے
انسانی فلاحی سماجی تنظیمیوں کو سیلاب زدگان کی بہتر امداد کے لیے کوارڈینشن کی بہت ضرورت ہے
بہتر کوارڈینشن وسائل کو ضائع ہونے اور duplication سے بچاتی ہے
آئی ایس او کے جوانوں اور امامیہ اسکائوٹس نے تمام تنظیموں سے بہتر کوارڈینٹ کرکے رضاکار مہیا کیے
سیلاب زدگان کی بحالی کے مرحلے کے لیے تمام تنظیموں کی ایک کوارڈینشن کمیٹی قائم کی جانی چاہیے
کوارڈینشن کمیٹی جغرافیائی طور پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کا جامع پلان بنائے
کوارڈینشن کمیٹی کی میٹنگ اربعین کے بعد منعقد کی جاسکتی ہے
جامعہ بعثت میزبانی کرنے کے لیے آمادہ ہے
اربعین واک میں سیلاب زدگان کے حوالے سے پریزنٹیشن کے زریعے آگاہی دینی چاہیے
وسائل کی جمع آوری ،ان کے ذریعے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے موثر اقدامات کی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے
خبر کا کوڈ: 1013784
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com