QR Code
دین و دنیا 34
اربعین حسینی، اہمیت اور فضیلت
2 Sep 2022 22:50
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔
دین ودُنیا-34
موضوع: اربعین حسینیؑ کیا ہے؟ اس کی اہمیت اور فضیلت
مقرر: حجت الإسلام علامہ محمد زین عباس
میزبان: سید انجم رضا
سوالات و اہم نکات
زیارت اربعین کا ثواب، اہمیت وغیرہ.
اس کی تاریخ. کب شروع ہوئی؟
نجف سے کربلا تک جو پیدل سفر کیا جاتا ہے، اس کو شاہراہ ظہور کہا جاتا ہے. اس سے کیا مراد ہے۔؟
اربعین کا ظہورِ امام زمانہ (ع) کے ساتھ کیا تعلق ہے۔
اربعین کے موقع پر کیا میسیج دیں گے۔؟
اہم نکات:
رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں:
شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مومنین کے دلوں میں ایک ایسی حرارت اور شعلہ موجود ہے جو کبھی خاموش اور ٹھنڈا نہیں ہوگا۔
جو شخص اربعین کے لئے سفر کرتا ہے، وہ دراصل امام زمانہ (عج) کی جانب سفر کر رہا ہے۔
اربعین کی برکت سے تشیع کا پرندہ اس قدر بلند پرواز کر رہا ہے کہ کسی کے دام میں نہیں آرہا۔
اربعین کی زیارت کا سفر۔
سفرِ عشق و شعور۔
ابتدا اربعین انتہا ظہور۔
امام حسین علیہ السلام سے عقیدت کا عظیم جلوہ اربعین حسینی کی صورت میں چہلم کے موقع پر دیکھنے کو ملتا ہے، جس میں اسلامی تہذیب کے خوبصورت جلوے ہر طرف بکھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور دشمنِ اسلام اس اربعین حسینی سے خوف زدہ ہے، اس سفر عشق میں مومنین کے درمیان بڑھنے والی اس محبت، ایثار و قربانی سے خوف زدہ ہے، وہ جانتا ہے کہ یہ اربعین حسینی امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی زمینہ سازی کا بہترین موقعہ ہے، جو تشیع کی بہترین تربیت گاہ بن رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1012421
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com