QR CodeQR Code

خبرجہاں 16

عراق سیاسی صورتحال

غیر ملکی مداخلت یا داخلی سازشیں؟

28 Aug 2022 21:28

خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-16

موضوع: عراق کی سیاسی صورتحال
 
مہمانِ گرامی
سید راشد احد صاحب, سینئر تجزیہ نگار
جناب مولانا سید نوید تقوی صاحب, سینئر تجزیہ نگار
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
 
01.عراق اور لبنان کا مسْلہ ایک طرح کا ہے کیونکہ یہاں پسِ پشت امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے.
 
02. عراق میں مقاومتی بلاک نے امریکہ کو پریشان کیا ہوا ہے, یہاں امریکہ اپنی من پسند حکومت چاہتا ہے.
 
03. عراق میں داخلی عناصر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اور کردوں کے نامناسب رویّے کی وجہ سے امریکہ کی موجودگی طول پکڑ گئی ہے. مقتدٰی الصدر کا رویہ بھی بدلتا رہتا ہے.
 
04. چونکہ یہاں امریکی مفادات ہیں, سعودیہ اور UAE کا اثر نفوذ بھی ہے اور یہ ممالک یہاں جمہوریت نہیں دیکھنا چاہتے.
 
05. امریکہ اور اس کے اتحادی ایرانو فوبیا کو ہوا دینا چاھتے ہیں اس لئے انہیں عراق سمیت ہر جگہ ایران نظر آتا ہے.
 
06. ایران عراق کی بہت مدد کرتا رہتا ہے, عراق سے داعش کا خاتمہ ایران کی IRGC کی القدس بریگیڈ نے ہی کیا تھا, اربعین مشی بھی ایران کے تعاون سے ہی ہوتی ہے. عراق بھی ایرانیوں سےمحبت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایرانیوں کے لئے اربعین کے لئے بغیر ویزہ کے بارڈر کھلا ہے.
 
07. امریکہ اور سعودی عرب نہیں چاہتے کہ ایران اور عراق میں تعاون ہو, عراق کی سرحد سعودی عرب سے ملتی ہے اس لئے سعودی عرب عراق میں اپنی مرضی کی حکومت چاہتا ہے.


خبر کا کوڈ: 1011511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1011511/عراق-سیاسی-صورتحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com