QR Code
خبر جہاں 15
طالبان کا ایک سال
خودکش ذھماکے، اکلوتے شیعہ طالبان راہنما قتل
22 Aug 2022 06:53
خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔
ہفتہ وار پروگرام
خبرِ جہاں-15
موضوع: افغانستان-ایک سال گزرنے کے بعد بھی بے امن
مہمانانِ گرامی
پروفیسر سید صفدر رضا بخاری صاحب, ماہر سماجی و سیاسی امور, معلم شعبہِ صحافت
ڈاکٹر ندیم عباس صاحب, پروفیسر NUML یونیورسٹی, اسلام آباد
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01.طالبان ایک سال میں کوئی چھوٹا فیصلہ بھی نہیں کر سکے, ایجوکیشن پر پالیسی نہیں بنا سکے تو ان کی حکومت کو کیسے تسلیم کیا جاتا.
02.طالبان کسی جمہوری طریقہِ کار کے نتیجے میں برسرِ اقتدار نہیں آئے, انہوں نے غیر جمہوری رویّہ اپنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے اِن پر اعتماد نہیں کیا جا رہا.
03.طالبان میں تکفیری عناصر موجود ہیں جو کسی مذہب و مسلک والے کو مسلمان نہیں سمجھتے, ملا مہدی مجاہد کا قتل بھی اسی سوچ کا نتیجہ ہے.
04.مہدی مجاہد کے ساتھ جو معاہدے کئے گئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مہدی مجاہد نے احتجاجاً طالبان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی.
05.داعش امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بنائی گئی تھی اسی لئے افغانستان میں بھی داعش کو زندہ رکھا گیا ہے تاکہ بوقتِ ضرورت اس سے کام لیا جا سکے.
06.امریکہ کے لئے فضائی حدود کھولنے سے افغانستان سے تعلقات متاثر ہونگے, طالبان سے پاکستان کی سرحدی جھڑپیں پہلے ہی ہو رہی ہیں, ایران سے بھی طالبان سپاییوں کی مختلف موقعوں پر سرحدی معاملات پر جھڑپیں ہو چکی ہیں.
خبر کا کوڈ: 1010327
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com