QR CodeQR Code

دین و دنیا 31

واقعہ کربلا، اسباب و وجوہات 2

فلسفہ قیام امام حسین ع، محرم الحرام اسپیشل

11 Aug 2022 20:42

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


دین و دنیا 31

 
موضوع: واقعہ کربلا کے اثرات (حصہ دوئم)
 
مقرر: علامہ سبطین علوی
میزبان: سید انجم رضا
 
اموی ملوکیت کی بنیاد مال و دولت کی رشوت تقسیم کرنا، قبائلی عصبیت ، خانوادہ اہل بیت نبوتؑ سے دشمنی عناد اور منبر پہ سب شتم کرنا
اہل بیتؑ سے محبت کرنے والوں پر ظلم و ستم اور قتل کرنا
یزید ملعون کے لئے بیعت کی کوشش میں کبار صحابہ تک پہ جبر
بعد ازہلاکتِ امیرِ شام مدینہ کے کے گورنر کی امام حسین ؑ سے بیعت کا مطالبہ، امام حسینؑ کا بیعت سے انکار اورمکہ جانب عازم سفر ہونا اور امت کو اموی بے اعتدالیوں سے آگاہ کرنا
کربلا کے میدان میں امام حسینؑ کی شہادت اور ان کے خانوادہ کی اسیری اور کوفہ شام میں حضرت امام زین العابدینؑ و حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خطبوں نے لوگوں کو بیدار کردیا
شہادت حسینؑ جیسے جاں گداز واقعے کا سب سے بڑا فوری اثر تو یہ ہوا کہ لوگوں کو حق و باطل کے فرق کا پتہ چل گیا
اور ظلم وجبر کے خلاف رول ماڈل کی صورت امام حسینؑ جیسی شخصیت سامنے آئی
امام خمینی رح نے انہی اسلامی اصولوں کی بنیاد پہ انقلاب اسلامی برپا کیا
آپ فرماتے تھے کہ محرم و صفر نے اسلام کو زندہ رکھا ہے
 
امام حسینؑ کے قیام نے رہتی دنیا تک بتادیا کہ ظالم کت خلاف مادی تبدیلی کے لئے بلکہ معنوی و الٰہی ہدف کے جدو جہد ہی حق کی جدو جہد ہے جس کے لئے انبیا و آئمہ نے کوششیں کیں


خبر کا کوڈ: 1008662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1008662/واقعہ-کربلا-اسباب-وجوہات-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com