QR CodeQR Code

تجزیہ 22

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی یاد میں

شہید قائد کا عزاداری اور اتحاد بین المسلمین میں کردار

6 Aug 2022 20:17

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔


ہفتہ وار پروگرام
تجزیہ 22

5 اگست 2022
موضوع: " شہید قائد، عزاداری اور اتحاد بین المسلمین کیلئے انکا کردار و خدمات"
میزبان: سید فرخ رضا
مہمانان گرامی:
سید امتیاز علی رضوی۔ دانشور، سابق صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
سید نثار علی ترمذی مدیر ماہنامہ پیام اسلام آباد
عون علوی نوجوان عالم دین 
 
اہم نکات:  
شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی عزاداری کو بقائے اسلام کا موجب سمجھتے تھے۔
شہید حسینی کے نزدیک مقصد عزاداری قیام امام حسین کی روشنی میں ملت کو حق کے ساتھ کھڑے رہنا اور ظالم کے سامنے کلمہ حق ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
شہید حسینی عزاداری کی مجالس میں معارف قرآن اور امت مسلمہ و ملت تشیع کے دور حاضر کے مسائل پر گفتگو کرنے کی تاکید کرتے تھے۔
شہید حسینی مجالس عزاداری میں منبر سے کسی دوسرے کے مقدسات کی توہین یا تنقید کرنے سے منع کرتے تھے۔
شہید حسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے اور انہوں نے ہر اس عمل سے ملت کو دور رہنے کی نصحیت کی، جو امت مسلمہ میں انتشار، تفرقہ اور اختلاف کا باعث بنے۔
شہید حسینی اتحاد بین المسلمین اور استعمار دشمنی کو خط امام کے بنیادی اصولوں میں شمار کرتے تھے۔
شہید حسینی کا راستہ آج بھی روشن ہے، نوجوان نسل کو اس پر چلتے ہوئے مقصد قیام امام حسین کو سمجھنا ہے۔
شہید حسینی کے افکار کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے اور ان کا منشور ہمارا راستہ ایک ایسی دستاویز ہے، جس میں ملت کے لیے رہنماء اصول موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1007932/شہید-قائد-علامہ-عارف-حسین-الحسینی-رہ-کی-یاد-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com