QR Code
دین و دنیا 30
واقعہ کربلا اسباب و وجوہات 1
فلسفہ قیام امام حسین علیہ السلام محرم اسپیشل
4 Aug 2022 20:48
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔
دین و دنیا 30
موضوع: واقعہ کربلا کے اسباب و وجوہات (حصہ اول)
مقرر: علامہ سبطین علوی
میزبان: سید انجم رضا
حیات رسول ص اور اس سے قبل عرب معاشرے کی زندگی مضبوط قبائلی عصبیت و تکبر پہ مشتمل تھی،مالدار اور طاقتور افراد و قبائل نے وسائل، فیصلہ سازی اور نظام معاشرت پہ قبضہ کیا ہوا تھا
پیغمبرمکرم ص نے اس سارے نظام کو تبدیل کردیا اور محرومین و محکومین کو شرف انسانیت عطا کیا
بعد ازرحلت پیغمبرمکرم ص حکومت و خلافت کا معیار اسی قبائلی اور نسلی عصبیت کو بنالیا گیا
جب کہ امیرالمومنین حضرت علی ؑ نے نص کے ساتھ ساتھ معیار خلافت تقویٰ، زہد، علم، شجاعت کو بیان کیا
خلافت کے زمانے میں مال غنیمت کی تقسیم سے لے کر فیصلہ سازی کےامور میں یہی تعصب بڑھتا گیا
بنو امیہ نے اسی نسلی و قبائلی تعصب اور اپنی مالی قوت کو ملوکیت کے مسلط کرنے کے لئے استعمال کیا
صاحب تحریر المراجعات( علامہ شرف الدین موسوی) نے لکھا ہے کہ نصِ قرآنی ہوتے ہوئے اجتہاد کیا جانا
ابولاعلیٰ مودودی نے اپنی کتاب خلافت و ملوکیت میں خلافت کے ملوکیت بننے کے یہ اسباب بیان کئے
شوریٰ کے ذریعہ خلیفہ سوئم کا انتخاب
خیلفہ کا قتل
حضرت علی ع کے خلاف خروج
امیر شام کی لشکر کشی
صفین کی جنگ شہادت حضرت علیؑ
(نوٹ: پروگرام کے حصہ دوئم میں حکومت امیرشام کی بناپہ اسباب و وجوہات اور واقعہ کربلا کے اثرات و نتائج پہ گفتگو ہے
ضرور دیکھیئے گا)
خبر کا کوڈ: 1007370
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com