QR CodeQR Code

خبر جہاں 12

امریکہ چین آمنا سامنا

کیا تائیوان تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہے؟

1 Aug 2022 07:25

خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-12

موضوع: 
نینسی پلوسی کا دورہِ تائیوان اور چین کا شدید ردِ عمل
مہمانِ گرامی
سید کاشف علی صاحب, سینئیر تجزیہ نگار, انچارج انٹرنیشنل نیوز ڈیسک ہم ٹی وی
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
01.⬅️ امریکی ہاؤس سپیکر نینسی پلوسی کا مجوزہ دورہِ تائیوان ایک شرارت ہے اور فساد کو جنم دے گا. امریکہ اپنے قدم پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے, تاکہ اس خطے میں اپنا اثر رسوخ قائم کر سکے اور چین اور روس کا اثر و رسوخ کم کر سکے.
 
02.⬅️ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور چین کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر چین تائیوان کو ضم کر سکتا ہے, جبکہ امریکہ اور تائیوان کا کوئی دفاعی معاہدہ بھی نہیں ہے.
 
03.⬅️ چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور دفاعی قوت ہے, اور جس طرح چین معاشی اور اقتصادی میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے, اگلے چند سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت ہو گی.
 
04.⬅️چونکہ چین اور روس ایران کے اتحادی ہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل ایران سے خائف ہیں اور انقلابِ اسلامی کو ختم کرنے کے درپے ہیں, روس نے شام میں بھی امریکہ فنڈد داعش کو ختم کرنے میں دفاعی قوت استعمال کی تھی, اس لئے بھی امریکہ روس اور چین کو اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاھتا ہے اور روس کی طرح چین کو بھی جنگ میں الجھانا چاھتا ہے تاکہ ایران کی عملی حمایت اور مدد نہ کر سکیں.
 
05.⬅️ صدر جوبائیڈن چونکہ اگلے ماہ چین کا دورہ کرنے والے ہیں اس لئے وہ نینسی پلوسی کے دورہِ تائیوان کے مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاھتے کہ چین سے ملاقات ناخوشگوار ماحول میں ہو.


خبر کا کوڈ: 1007019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1007019/امریکہ-چین-آمنا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com