QR Code
خبر جہاں 11
آستانہ سربراہی کانفرنس
انجینئر سید علی رضا نقوی اور سید نوید تقوی کا بہترین تبصرہ
24 Jul 2022 22:40
خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔
ہفتہ وار پروگرام
خبرِ جہاں-11
موضوع: آستانہ سربراہی کانفرنس
مہمانانِ گرامی
مولانا نوید تقوی صاحب قبلہ
تہران میں مقیم، سیاسی امور اور میڈیا کے ماہر
انجنئیر سید علی رضا نقوی صاحب
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01.آستانہ سربراہی اجلاس میں شام کا بحران حل کرنے پر زور دیا گیا ہے, اس مقصد کے لئے ٹھوس لائحہِ عمل بنانے کے لئے بات چیت ہوئی.
02. صدر جوبائیڈن کا دورہِ مشرقِ وسطٰی مکمل طور پر ناکام رہا, جبکہ آستانہ سربراہی اجلاس کامیاب منصوبہ بندی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا.
03.آستانہ سربراہی اجلاس میں شام میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد اور بشارالاسد کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اقتدارِ اعلٰی کے احترام پر زور دیا گیا ہے.
04. ترکی کے صدر طیّب اردغان نے شمالی شام میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے, جس کے لئے کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے, جبکہ صدر رئیسی اور صدر پیوٹن نے ترکی کے تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا.
05. مغربی میڈیا آستانہ اجلاس کو غلط رنگ دے رہا ہے, یہ کوئی فوجی صف بندی نہیں ہے بلکہ امن کی طرف قدم ہے.
06. آستانہ اجلاس کے اثرات یوکرائن روس جنگ پر آسکتے ہیں, اور شام میں امریکہ کی موجودگی قابلِ مذمت ہے جس کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاھئیے.
خبر کا کوڈ: 1005794
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com