QR CodeQR Code

خبر جہاں 10

صدر جوبائڈن کا ناکام سفر

امریکی صدر کی اسرائیل اور سعودیہ کے ساتھ ساز باز

17 Jul 2022 20:34

خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-10

 
موضوع: امریکی صدر جوبائیڈن کا دورہِ مشرقِ وسطٰی
مہمانِ گرامی
01.مولانا صادق رضا تقوی
صدر مجلس علماءِ سندھ
جوائنٹ سیکریٹری ہئیت علماء پاکستان
02. ڈاکٹر رضی جعفر خان
ماہر تجزیہ کار
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
صدر بائیڈن دورہِ مشرقِ وسطٰی کے اہداف حاصل کر نے میں ناکام رہے ہیں, متحدہ عرب امارات اور اردن ایران کے خلاف مشترکہ محاذ بنانے کے خلاف ہیں, سعودی عرب آئل کی پیداوار بڑھانے پر راضی نہیں
ایران کے خلاف مشترکہ کاروائی ممکن نہیں کیونکہ ایران اس وقت خطے کا اہم ملک ہے اور بھرپور دفاعی طاقت رکھتا ہے
امریکہ اسرائیل دفاعی معاہدہ کوئی نیا نہیں, یہ صرف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے جو چار دھائیوں سے چل رہی ہے
=صدر جوبائیڈن نے پہلے محمد بن سلمان کو جمال خوشگی کا قاتل کہا اور اسی قاتل کی میزبانی میں چلا گیا, یہ سب مفادات کی جنگ ہے
امریکہ خطے میں اسرائیل کی برتری چاہتا ہے تاکہ اس کے اپنے مفادات کا تحفظ ہو سکے
امریکہ اسرائیل کو 38 بلین ڈالر کی خطیر رقم دے کر علاقے میں مذید انتشار چاھتا ہے


خبر کا کوڈ: 1004660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1004660/صدر-جوبائڈن-کا-ناکام-سفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com