QR CodeQR Code

خبر جہاں 9

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی

حالیہ سزاؤں پر مولانا سید محمد رضوی سے گفتگو

10 Jul 2022 21:14

خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔


ہفتہ وار پروگرام
خبرِ جہاں-9

موضوع: سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی
مہمانِ گرامی
مولانا سید محمد رضوی
میزبان: قیصر عباس خان

اہم نکات
01. بنیادی طور پر آلِ سعود حجاز کے راہزن اور لٹیرے تھے, سامراج نے خاص مقاصد کے تحت ان کو 1924حجازِ مقدس پر مسلط کیا, تو ایسے لٹیروں سے کیا توقعات ہو سکتی ہیں.
02.آلِ سعود نے حجازِ مقدس کا نام اپنے خاندانی نام پر رکھا, دُنیا میں تکفیریت کا بیج بویا, تمام ذرائع اپنے مقاصد کے لئے استعمال کئے.
03.انقلابِ اسلامی کے بعد استعمار نے ان سے شیعہ دشمنی کا کام لیا اور انقلابِ اسلامی کو ناکام بنانے کی کوشش کی, 1987 میں ایرانی حاجیوں پر ظلم کیا, باقر النمر جیسی عظیم شخصیت کا سر قلم کیا اور کم عمر جوانوں پر ناجائز مقدمات بنا کر سزائے موت دی.
04.شاہ سلمان نے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراؤن پرنس محمد بن نائف کو ہٹا کر اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد بنا دیا جس کی وجہ  سے ان کے خاندان میں اختلافات ہیں, جو کسی وقت بھی بغاوت کا باعث بن سکتے ہیں.
05.بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خوشگی کو قتل کروایا, اور بہت سے مخالفین کو قید و شکنجے میں رکھا ہوا ہے, لیکن دنیا کی آنکھیں بند ہیں, ان کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا.
06.سعودی عرب اب اپنے دین و مذہب سے بھی انحراف کر رہا ہے اور اپنی عوام کو غیر شرعی کاموں کی طرف راغب کر رہا ہے, جس طرح سینما گھروں او جواء خانوں کا مقدس شہروں میں عام ہونا, اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگ عیش و عشرت میں لگے رہیں اور ہماری شہنشاہیت کی طرف نہ دیکھیں.


خبر کا کوڈ: 1003534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1003534/سعودی-عرب-میں-انسانی-حقوق-کی-پامالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com