QR CodeQR Code

تجزیہ 18

صحافیوں کی گرفتاریاں

سید صفدر رضا بخاری اور امتیاز علی اسد کے ساتھ گفتگو

8 Jul 2022 22:15

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔


ہفتہ وار پروگرام

تجزیہ 18
جمعہ، 8 جولائی 2022
موضوع:  پاکستان میں صحافیوں کی گرفتاریاں، وجوہات اور راہ حل 
 
مہمانانِ گرامی
01. پروفیسر سید صفدر رضا بخاری (استاد صحافت و معروف دانشور)
02. امتیاز علی اسد چیف ایڈیٹر ہفت روزہ شب وروز و رہنما پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس 
میزبان: سید فرخ رضا 
 
اہم نکات
01.صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس وابستہ افراد (صحافی ) معاشرے کی آنکھ ،کان کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں ایک طرف وہ عوام کی آواز مقتدر قوتوں تک پہنچاتے ہیں تو دوسری طرف مقتدر قوتوں کے حوالے سے خبریں اور تجزیے عوام تک پہنچا کر ان کی رہنمائی بھی کررہے ہوتے ہیں 
02. اظہار رائے کی آزادی ہر شہری کا حق ہے اور صحافی بالخصوص آزادی رائے کی آزادی کے حق کے تحت ہی اپنی رائے بیان کرتے ہیں انہیں لکھنے اور بولنے کی بنیاد پر ہراساں کرنا ،گرفتار کرنا ،مقدمات درج کرنا یا زیر عتاب لانا ایک نادرست عمل ہے جس کی مذمت کی جانی چاہیے 
03.صحافت کی عمارت کچھ بنیادی اقدار پر قائم ہے جس میں حقائق پر مبنی معلومات ، ذاتی تعصب سے بالاتر خبر ،فریقین کا موقف اور معتدل و متوازن رائے اہم ہیں ۔صحافی کو بھی اپنی خبر اور رائے کو پیش کرتے ہوئے ان اقدار کو سامنے رکھنا چاہیے 
4۔حافی ذاتی حیثیت میں چاہے جو نظریات چاہے رکھتا ہو مگر اپنے پیشہ وارانہ فرائض میں کسی خاص سیاسی گروہ یا جماعت کا ترجمان اور شدت پسند نہیں ہونا چاہیے 
05.صحافی اپنے قلم اور کیمرے کا استعمال دیانت اور بلا تعصب استعمال کرے اور عوام کو ڈس انفارم کرنے کے بجائے درست معلومات پہنچائے 
06.ضلعی اور تحصیل سطح پر صحافیوں کے تربتی ورکشاپس منعقد ہونی چاہیے اور ادارے انہیں اعزازیہ مہیا کرکے ان کی خدمات سے استفادہ کرے


خبر کا کوڈ: 1003406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1003406/صحافیوں-کی-گرفتاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com