QR CodeQR Code

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

7 Mar 2022 20:05

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں لانے کیلئے اپوزیشن کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سپہ سالار کی ملاقات میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں لانے کیلئے اپوزیشن کوشاں ہے، بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ کل اسلام آباد پہنچے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس صرف چوبیس گھنٹے ہیں وہ فیصلہ کرلیں کہ خود استعفیٰ دینا ہے یا ہم انہیں بھگائیں۔


خبر کا کوڈ: 982582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/982582/وزیراعظم-سے-ا-رمی-چیف-کی-ملاقات-اہم-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com