یمن، مأرب میں ربیع النصر2 آپریشن کے دوران سعودی شکست فاش کی تصویری رپورٹ
15 Nov 2021 22:28
متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک خبررساں ایجنسی نے یمنی صوبے مأرب میں انصاراللہ فورسز کے ہاتھوں جارح سعودی فوجی اتحاد کو ملنے والی ذلت آمیز شکست کی تصویری رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارب میں انصاراللہ کو حاصل ہونیوالی شاندار کامیابی تمام محاذوں پر جارح سعودی فوجی اتحاد کی واضح عقب نشینی کا باعث بنی ہے
اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ یمن کی جانب سے صوبہ مارب کے الجوبہ نامی مقام پر جارح سعودی اتحاد کے جنگجوؤں کے خلاف ربیع النصر 2 آپریشن کی تصاویر شائع کر دی گئی ہیں۔ متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک خبررساں ایجنسی الإعلام الحربی نے یہ تصویری رپورٹ شائع کرتے ہوئے الجوبہ کے شمالی گاؤں یعرہ کی جانب یمنی فورسز کی تازہ پیشقدمی کی اطلاع دی اور لکھا ہے کہ مارب میں انصاراللہ کو حاصل ہونیوالی شاندار کامیابی تمام محاذوں پر جارح سعودی فوجی اتحاد کی واضح عقب نشینی کا باعث بنی ہے
خبر کا کوڈ: 963756